امریکی کانگریس اور سیکریٹری اسٹیٹ کا پاکستان کے ساتھ رویہ ناقابل قبول ہے، رضا ربانی

Spread the love

 

 

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے امریکی کانگریس اور سیکریٹری اسٹیٹ کے پاکستان سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی کانگریس اور سیکریٹری اسٹیٹ کا پاکستان کے ساتھ رویہ ناقابل قبول ہے۔

رضا ربانی نے کہا کہ  امریکا کو احساس ہونا چاہیے کہ پاکستان اس کی ریاست نہیں اور نہ ہی اس کا پیروکار ہے، چند اراکین کانگریس پاکستان کے کردار کو

دہرا نہیں کہہ سکتے۔

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور فیصل گلزار کی جانب سے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ

سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ امریکا خود خطے میں دوغلی پالیسی پر عمل پیرا ہے، امریکا ماضی میں جنہیں آزادی کے لئے جنگ کرنے والا کہتا تھا آج دہشت گرد کہہ رہا ہے۔

رضا ربانی نے کہا کہ امریکا نے اپنے قومی مفاد میں فوجی آمریتوں کا ساتھ دیا، پاکستان کابل حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق خطے کے دیگر ممالک سے مشاورت کرے۔

زیادتی کے ملزم عزیز الرحمٰن کی درخواستِ ضمانت خارج

1 thought on “امریکی کانگریس اور سیکریٹری اسٹیٹ کا پاکستان کے ساتھ رویہ ناقابل قبول ہے، رضا ربانی”

  1. Pingback: سب سے زیادہ فیک نیوز حکومت خود دیتی ہے، شہلا رضا - Sami's News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top