اضافی پاسپورٹ منسوخی پر ایمنسٹی دینے کا فیصلہ

Spread the love

وزارت داخلہ نے ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنے والوں کو اضافی پاسپورٹ منسوخی کے لیے ایمنسٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت وزارت داخلہ کا اہم اجلاس ہوا ۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنے والوں کواضافی پاسپورٹ منسوخ کرانے کےلیے ایمنسٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اضافی پاسپورٹ ایمنسٹی سے متعلق حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

سب سے زیادہ فیک نیوز حکومت خود دیتی ہے، شہلا رضا

وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ کی ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کو کابینہ کے لیے سمری تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایک سے زائد پاسپورٹ منسوخ کرانے کے لیے 90 روز کی مہلت دی جائے گی، ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نا اٹھانے والوں کے کیسز ایف آئی اے کو بھجوائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق موجودہ قانون میں ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنے پر کم سے کم سزا 3 سال قید ہے۔

وزارت داخلہ کی اس اسکیم سے ایک سے زائد ناموں والے پاسپورٹ رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ ہوگا

1 thought on “اضافی پاسپورٹ منسوخی پر ایمنسٹی دینے کا فیصلہ”

  1. Pingback: وزیر اعظم سے چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی کی ملاقات - Sami's News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top