اسرائیلی حکومت نے جنگ روکنے کا عندیہ دیا ہے

Spread the love

تل ابیب فلسطین پر دو ہفتوں سے جاری بمباری اور فضائی حملوں کے بعد اسرائیلی حکومت نے جنگ روکنے کا عندیہ دیا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی حکومت نےجنگی کارروائیاں روکنے کیلئے مصر کی حکومت کوآگاہ کیا ہے۔جنگ بندی  کے حوالے سے اسرائیل کی سلامتی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ ممکنہ جنگ بندی معاہدے پر غور کیا جارہا ہے۔جنگ بندی کے حوالے سے حتمی اعلان اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آج ہونے والے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں بھی جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔اسرائیلی حملوں میں اب تک  232 فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں ۔حملوں کے باعث 40 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top