کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو مظاہرین کی جانب سے پتھرائوکا نشانہ بنایا گیا،وہ منگل کواپنی انتخابی مہم پر تھے کہ اس دوران مظاہرین نے ٹروڈو کی شراب خانے سے واپسی پر پتھرائو کردیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق جسٹن ٹروڈو اس پتھرائو کے دوران محفوظ رہے، مظاہرین کوویڈ 19 ویکسین اور دیگر پابندیوں سے متعلق احتجاج کررہے تھے،ٹروڈو نے لندن انٹاریو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کندھے پر پتھر مارا گیا تھا۔ٹروڈو کی ویکسین مہم 20 ستمبر کے الیکشن کیلئے ایک اہم مسئلہ بن گئی ہے