کوہلو: سرکاری عمارت کے قریب دھماکا Posted on March 18, 2022 by بلوچستان کے ضلع کوہلو میں سرکاری عمارت کے قریب دھماکا ہوا ہے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ کوہلو کی تحصیل ماوند کے علاقے نیلی میں قائم بنیادی مرکزِ صحت کی عمارت کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ مشکوک بیگ بھی ملا لیویز حکام کے مطابق عمارت کے قریب سے ایک مشکوک بیگ بھی ملاہے۔ دھماکے کے نتیجے میں عمارت کو جزوی نقصان ہوا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد لیویز فورس کی جانب سے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ تخریب کاروں کا نشانہ مرکزِ صحت تھا خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تخریب کار بنیادی مرکزِ صحت کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ دھماکے کی نوعیت جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے، ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
اردو بلاگ ویڈیو گیلری خاتون پر سابق شوہر نے تیزاب پھینک دیا October 3, 2021 0 بورے والا: خاتون پر سابق شوہر نے تیزاب پھینک دیا بورے والا کی مجاہد کالونی میں خاتون پر سابق شوہر نے تیزاب پھینک دیا، […]
اردو بلاگ اہم خبریں مقامی خبریں ویڈیو گیلری جناب اسسٹنٹ کمشنر جامپور ملک فاروق احمد نے رانی بازار اورڈیمزگیٹ پرماسک دکانداروں اورعوام میں تقسیم کیئے۔ April 27, 2021 0 انجمن تاجران رانی بازار کی دعوت پر جناب اسسٹنٹ کمشنر جامپور ملک فاروق احمد نے کرونا ایس او پیز کے پیش نظر رانی بازار اور […]
اردو بلاگ ویڈیو گیلری جو ہتھیار پھینک دے اس سے لڑنا جائز نہیں: شیخ رشید October 2, 2021 0 وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عالمی منظر نامہ تبدیل ہونے جا رہا ہے، جو ہتھیار پھینک دے اس سے لڑنا […]