0

کوروناوائرس مزید 131جانیں لے گیا، مثبت کیسز کی شرح تقریباً10 فیصد

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے ملک میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں تیزی آنے لگی۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان بھر میں مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 31 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 112 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 131 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 3 ہزار 272 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح ساڑھے 10اعشاریہ 41 فیصد ہو گئی

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 811 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ20 ہزار 823 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 49 ہزار 99 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 17 لاکھ 88 ہزار 120 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 91 ہزار 547 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار360 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 7 لاکھ 11 ہزار 465 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں

تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر3 لاکھ 1 ہزار 114 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 8 ہزار 410 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار 445 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 4 ہزار 633 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 17 ہزار 557 ہو چکی ہے، اس سے اب تک کُل اموات 3 ہزار 274 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 75 ہزار 67 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، یہاں کُل 679 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں

یہ بھی دیکھیں

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 22 ہزار278 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 234 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 17 ہزار 57 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کُل 475 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 305 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 106 افراد جاں بحق ہوئے ہیں


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں