پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے استعفیٰ دے دیا Posted on September 29, 2021 by پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وسیم خان نے گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وسیم خان اختیارات میں کمی کے معاملے پر ناخوش تھے۔ آج بورڈ آف گورنر کے اجلاس میں وسیم خان کےاستعفے سے متعلق غور کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وسیم خان کے پی سی بی سے معاہدے کی مدت اگلے برس کے اوائل میں ختم ہونی تھی۔ سابق کرکٹر رمیز راجہ نے پی سی بی چیئرمین منتخب ہوجانے کے بعد وسیم خان سے ملاقات کی تھی جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت ہوئی تھی۔ ذرائع کا ملاقات کے بارے مہں کہنا تھا کہ رمیز راجہ نے وسیم خان کے مستقبل سے متعلق فیصلے کے لیے 2 ماہ کا وقت لیا تھا۔
اردو بلاگ اہم خبریں بین الاقوامی پاکستان شوبز مقامی خبریں ویڈیو گیلری بھارتی اداکار کشور نندلاسکر کورونا کے باعث چل بسے April 20, 2021 0 کئی معروف بھارتی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے بھارتی اداکار کشور نندلاسکر کورونا کے باعث چل بسے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق […]
اردو بلاگ اہم خبریں بین الاقوامی پاکستان کالمز مقامی خبریں ویڈیو گیلری ( سمعیز نیوز ) بنی گالہ سے وزیراعظم آفس کا سفر کتنے کا پڑا؟ اعداد و شمار جاری April 21, 2022 0 اسلام آباد (سمعیز نیوز) وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ سے ایوانِ وزیراعظم تک کا سفر کتنے کا پڑا؟ اس حوالے سے موجودہ […]
اردو بلاگ اہم خبریں بین الاقوامی پاکستان کالمز مقامی خبریں ویڈیو گیلری کاغذ مہنگا، درسی کتب کی چھپائی کھٹائی میں پڑگئی June 16, 2022 0 ملک بھر میں کاغذ کی قیمت دُگنی ہونے کے باعث درسی کتابوں کی چھپائی کھٹائی میں پڑگئی ہے۔ قیمت بڑھنے سے درآمدی کاغذ نایاب ہوگیا […]