پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے استعفیٰ دے دیا Posted on September 29, 2021 by پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وسیم خان نے گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وسیم خان اختیارات میں کمی کے معاملے پر ناخوش تھے۔ آج بورڈ آف گورنر کے اجلاس میں وسیم خان کےاستعفے سے متعلق غور کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وسیم خان کے پی سی بی سے معاہدے کی مدت اگلے برس کے اوائل میں ختم ہونی تھی۔ سابق کرکٹر رمیز راجہ نے پی سی بی چیئرمین منتخب ہوجانے کے بعد وسیم خان سے ملاقات کی تھی جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت ہوئی تھی۔ ذرائع کا ملاقات کے بارے مہں کہنا تھا کہ رمیز راجہ نے وسیم خان کے مستقبل سے متعلق فیصلے کے لیے 2 ماہ کا وقت لیا تھا۔
اردو بلاگ اہم خبریں پاکستان مقامی خبریں ویڈیو گیلری پنجاب میں امن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب April 19, 2021 0 وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں امن وامان کی صورت حال تسلی بخش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس […]
اردو بلاگ اہم خبریں پاکستان مقامی خبریں ویڈیو گیلری تحریری حکم آنے تک اندازہ نہیں لگانا چاہیے،یہ آپ کیلئے سبق ہے، لاہور ہائیکورٹ April 21, 2021 0 لاہور ہائیکورٹ کےفل بینچ نے آمدن سے زیادہ اثاثوں کے کیس میں مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف کی ضمانت کی درخواست کی سماعت میں […]
اردو بلاگ ویڈیو گیلری خواتین ملازمین کی اوسط ماہانہ تنخواہ میں مردوں کے مقابلے میں زیادہ اضافہ September 16, 2021 0 سعودی خواتین ملازمین کی اوسط ماہانہ تنخواہوں میں مرد ملازمین کے مقابلے میں زیادہ اضافہ ہوا۔ سعودی عرب کے ایک اخبار الوطن میں شائع ہونے […]