0

پاکستان میں فارمولیٹ اور پیک کی جانے والی ویکسین کی آئندہ ہفتے عوام کو دستیابی متوقع ہے۔

پاکستان میں فارمولیٹ اور پیک کی جانے والی ویکسین کی آئندہ ہفتے عوام کو دستیابی متوقع ہے۔

حکام این آئی ایچ کے مطابق سنگل ڈوز ویکسین کین سائنو کی فارمولیشن اور پیکنگ قومی ادارہ صحت میں جاری ہے، ویکسین کی عالمی معیار کے مطابق ٹیسٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔

حکام کے مطابق آئندہ ہفتےتک این آئی ایچ ایک لاکھ سے زائد کورونا ویکسین کی خوراکیں تیار کر لے گا۔

ویکیسن کی فارمولیشن پر کام 6 مئی کو شروع کیا گیا، کین سائنو کی ایک لاکھ 20 ہزار خوراکوں کا خام مال 4 اور 5 مئی کی درمیانی شب پاکستان پہنچا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کین سائنو ویکسین کی ایک لاکھ کےقریب مزیدخوراکوں کا مال آئندہ ماہ تک پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں