0

نیب نے دو حکومتی شخصیات کو طلب کر لیا

راولپنڈی شوگر سکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، نیب نے دو حکومتی شخصیات کو طلب کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے صوبائی وزیر اسلم اقبال اور صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری کو چار مئی کو نیب راولپنڈی میں طلب کر لیاہے ، نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم دونوں حکومتی شخصیات سے تحقیقات کرے گی ، دونوں کو 2018-19 میں شوگر پر دی جانے والی سبسڈی کا ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کر دی ہے۔ نیب نے ایکسپورٹ کا اجازت نامہ دینے کا ریکارڈ بھی طلب کر لیاہے ۔ اس کے علاوہ نیب نے شوگر سکینڈل کی تحقیقات میں پنجاب میں شوگر ملز کو دی جانے والی سبسڈی کا ریکارڈ بھی مانگ لیا ہے 


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں