نواز شریف کی بہن کی طلبی کیلئے اخبار میں اشتہار دینے کی ہدایت Posted on October 5, 2021October 5, 2021 by نواز شریف کی بہن کی طلبی کیلئے اخبار میں اشتہار دینے کی ہدایت عدالت نے نواز شریف کی بہن کوثر یوسف کی طلبی کے لیے اخبار میں اشتہار دینے کی ہدایت کر دی۔ شریف خاندان کی رہائش گاہ جاتی امرا اراضی کے وراثتی انتقال کی منسوخی کے خلاف سول کورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی۔ سول عدالت کے روبرو یوسف عباس نے درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں اراضی کے انتقال کی منسوخی کو چیلنج کیا گیا ہے نواز شریف کی بہن کوثر یوسف کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے انہیں بذریعہ ڈاک اور کوریئر نوٹس بھیجنے کی بھی ہدایت کر دی۔ سول جج نے چیف سیٹلمنٹ کمشنر کو 20 اکتوبر کو جواب داخل کرنے کی ہدایت کی۔ یوسف عباس کا موقف ہے کہ جاتی امرا اراضی پر حکومت قبضے کی کوشش کر رہی ہے، حکومت کے دباؤ پر اراضی کی ملکیت و حیثیت تبدیل کی جا رہی ہے جسے عدالت روکے۔
اردو بلاگ ویڈیو گیلری اسٹیٹ بینک نے کنزیومر فنانسنگ ضوابط میں ترامیم کر دیں September 24, 2021 0 اسٹیٹ بینک نے کنزیومر فنانسنگ ضوابط میں ترامیم کر دیں ملک کے مرکزی بینک اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کنزیومر فنانسنگ کے ضوابط میں […]
اردو بلاگ اہم خبریں مقامی خبریں ویڈیو گیلری ڈیرہ غازی خان: نسل درنسل جرائم میں ملوث لادی گینگ کیخلاف آپریشن جاری اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے May 28, 2021 0 جنوبی پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں لادی گینگ کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔ ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے تمن کھوسہ میں […]
اردو بلاگ ویڈیو گیلری (سمیعزنیوز) ثاقب نثار کے پاس مجھے ایکسٹینشن دینے کا اختیار ہی نہیں، سابق چیف جج رانا شمیم November 15, 2021 0 گلگت بلتستان سپریم کورٹ کے سابق چیف جج رانا شمیم کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے پاس قانون کے مطابق مجھے […]