0

موٹرسائیکل سوار 3 افراد کنوئیں میں گرگئے، 1 جاں بحق

کراچی کے علاقے ملیر میں موٹرسائیکل پر سوار خاتون سمیت 3 افراد کنوئیں میں گرگئے، دو افراد کو زندہ جبکہ تیسرے کی لاش نکال لی گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ملا عیسیٰ گوٹھ میں موٹر سائیکل سوار خاتون سمیت 3 افراد کنویں میں گر گئے، ایدھی کی بحری خدمت کے رضاکاروں نے میاں بیوی کو بحفاظت نکال لیا۔

جائے حادثہ پر اندھیرا ہونے کی وجہ سے کنویں میں گرنے والے تیسرے شخص کی تلاش میں غوطہ خوروں کو مشکلات پیش آئیں تاہم5 سے زائد گھنٹے کی تلاش کے بعد تیسرے شخص کی لاش نکال لی گئی۔

بچ جانیوالے میاں بیوی کو طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، حادثے کا شکار تینوں افراد ایک ہی موٹرسائیکل پر سوار تھے


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں