0

معروف کاروباری شخصیت سردار عبدالکریم خان کھوسہ کے والد انتقال کر گئے

پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت ،ڈیرہ غازی خان کی پہلی نجی یونیورسٹی غازی نیشنل انسٹیوٹ انجینئرنگ اینڈ سائنسز اور غازی نیشنل ہسپتال کے چیئرمین سردار عبدالکریم خان کھوسہ کے والد طویل علالت کے بعد ڈی جی خان کےمقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے ،ان کی نماز جنازہ کل صبح ڈیرہ غازی خان میں  ادا کی جائے گی۔ سردار عبدالکریم خان کھوسہ کے والد گذشتہ کئی سالوں سے کینسر میں مبتلا اور ڈیرہ غازی خان کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے ،ماہ مبارک کی تیئسویں شب ان کی اچانک طبیعت خراب ہوئی اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ان کی نماز جنازہ جمعرات کی صبح سمینہ چوک ملتان روڈ ڈیرہ غازی خان میں ادا کی جائے گی ۔سردار عبدالکریم خان کھوسہ کے والد کے انتقال پر معروف سیاسی ،مذہبی،سماجی اور صحافتی شخصیات نے ان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کی دعا کی ہے۔  


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں