عمر شریف کی بیرون ملک منتقلی، محکمہ صحت سندھ کا وفاقی وزارت خزانہ کو خط Posted on September 20, 2021 by عمرشریف کو علاج کیلئے بیرون ملک منتقل کرنے کیلئے ایئرایمبولنس سے متعلق محکمہ صحت سندھ نے وفاقی وزارت خزانہ کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا کہ ایئر ایمبولنس کو پاکستان آنے کی اجازت دی جائے، ایئر ایمبولنس کیلئے تمام اخراجات سندھ حکومت برداشت کرے گی۔ خط کے متن کے مطابق فضائی حدود اور ایوی ایشن کا معاملہ وفاق کے دائرہ کار میں آتا ہے۔ خط میں یہ بھی کہا گیا کہ ایئرایمبولنس کیلئے معاملات کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں جبکہ ان کی یادداشت بھی خراب ہو گئی ہے۔
اردو بلاگ اہم خبریں پاکستان مقامی خبریں ویڈیو گیلری پنجاب بھر سرکاری املاک پرناجائز قابضین کے خلاف منظم کریک ڈاون April 22, 2021 0 لاہور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ مال کاسرکاری املاک پرناجائز قابضین کے خلاف منظم کریک ڈاون جاری ہے،اس کریک ڈاون کے دوران پنجاب […]
اردو بلاگ اہم خبریں مقامی خبریں ویڈیو گیلری تحریک عدم اعتماد کے بعد اپوزیشن مل کر قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے اور عوام کو نئے انتخابات کا موقع فراہم کرے۔ February 14, 2022 0 تحریک عدم اعتماد کے بعد اپوزیشن مل کر قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے اور عوام کو نئے انتخابات کا موقع فراہم کرے۔ امیر جماعت اسلامی […]
اردو بلاگ اہم خبریں بین الاقوامی پاکستان کالمز مقامی خبریں ویڈیو گیلری فلم کبیر سنگھ نے کونسی بری عادت چھڑوائی؟ شاہد کپور نے بتادیا April 21, 2022 0 بھارتی اداکار شاہد کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی ہٹ فلم کبیر سنگھ نے ان کی سگریٹ نوشی کی بری عادت چھڑوانے میں […]