عمر شریف کیلئے اگلے 24 گھنٹے بہت اہم ہیں، زرین عمر

Spread the love

پاکستان کے لیجنڈری سینئر اداکار و کامیڈین عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر کا کہنا ہے کہ عمر شریف کیلئے اگلے 24 گھنٹے بہت اہم ہیں۔

زرین عمر  نے مداحوں سے اداکار کی صحتیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

عمر شریف کے فیس بک اکاؤنٹ پر ان کی اہلیہ زرین عمر نے مداحوں کو اداکار کی صحت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے دعا کرنے کو کہا ہے

https://web.facebook.com/OmerSharifOfficial/posts/410889987061883

انہوں نے بتایا ہے کہ ’ عمر شریف کے لیےاگلے 24 گھنٹےبہت اہم ہیں برائے مہربانی جتنا ہو سکے دعا کریں!‘

واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں جبکہ ان کی یادداشت بھی خراب ہو گئی ہے، گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ان کی تشویشناک حالت کے حوالے سے بھی خبریں گردش کر رہی تھیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top