0

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالرقرض کی منظوری دیدی

عالمی بینک نے صحت اور تعلیم کے شعبے کی ترقی کے لیے 40 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظودی دیدی۔

قرض کی اس رقم سے  صحت اور تعلیم کے شعبے میں آنے والی مشکلات کو کم کیا جاسکے گا۔ پروگرام کے تحت تعلیم و صحت کے شعبے میں شفافیت اور بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے گا۔ اس کے علاوہ مرد و عورت کے درمیان بنیادی سہولیات کی فراہمی کو برابری کی بنیاد پر رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان 1950 سے عالمی بینک کا ممبر ہے اور اب تک 40 ارب ڈالر کی سہولت حاصل کرچکا ہے اس وقت ورلڈ بینک کے تعاون سے 13 ارب ڈالر کی لاگت سے 57 منصوبوں پر کام جاری ہے

آپ کو پسند آئے گی


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں