0

شوکت ترین کا ملکی معشیت کے حوالے سے تجزیہ، اسد عمر مخالفت میں کھل کر سامنے آگئے

اسلام آباد( سمیعز نیوز )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ شوکت ترین نے ملکی معیشت کا جو تجزیہ پیش کیا ہے میں اس سے بالکل اتفاق نہیں کرتا۔ شوکت ترین نے چند روز قبل ایک ٹی وی شو میں بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملکی معشیت کی سمت درست نہیں  ہے سب سے پہلے سمت کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔جیو نیوز کے پروگرام  میں گفتگو کرتے  ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ وہ کابینہ کے اجلاس میں  وزیرخزانہ سے بات کریں گے۔ملکی معشیت درست سمت میں گئی ہے،ترقی کی شرح اور سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حفیظ شیخ کے ماتحت معیشت بہتری کی طرف جارہی تھی،وزیراعظم معیشت کی مزید بہتری چاہتے ہیں، اس لیے تبدیلی کی گئی۔بارہ  پہلے مارکیٹ 28 ہزار انڈیکس پر تھی آج 45 ہزار پر ہے،سب اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ معیشت ٹھیک سمت میں چل رہی ہے۔حکومتی فیصلے میں تمام وفاقی وزرا کی رائے شامل ہوتی ہے ، کس کو وزیرلگانا ہے کس کو نہیں لگانا یہ وزیراعظم کی صوابدید ہے، وزراکی پرفارمنس اچھی رہی تو عمران خان کوکریڈٹ ملےگا،  پرفارمنس بری رہی تو عمران خان پر تنقید ہوگی۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں