0

سابق وفاقی وزیر سرتاج عزیز کے ڈرائیور کو اغوا کر لیا گیا۔

راولپنڈی ( سمیعز نیوز ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر سرتاج عزیز کے ڈرائیور کو اغوا کر لیا گیا۔ 

تھانہ بنی گالا کو ابرار احمد خان سکنہ لکھوال بنی گالا اسلام آباد نے بتایا کہ اس کا بہنوئی حبیب خان 12 اپریل کو چک شہزاد سکیم ایریا میں سرتاج عزیز کے فارم ہائوس پر ڈیوٹی کرنے گیا جو تاحال گھر واپس نہیں آیا۔ 

میرے بہنوئی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرکے بازیاب کرایا جائے

درخواست گزار کے مطابق لاپتہ ہونے سے کچھ روز قبل میرے بہنوئی حبیب خان اپنی ڈیوٹی سے واپس گھر آرہے تھے کہ بنی گالا تھانہ کی حدود میں کچھ لوگوں نے انہوں روک کر تشدد کا نشانہ بنایا اور ان سے ٹیلی فون اور جیب میں موجود نقدی چھین لی تھی۔

جس پر تھانہ بنی گالا پولیس نے ابتدائی کارروائی بھی کی تھی جبکہ حبیب خان گیارہ اپریل کو ڈیوٹی پر گئے تو دن بھر ایک سیاہ رنگ کی کار مختلف جگہوں پر ان کا تعاقب کرتی رہی اور جب وہ شام کو گھر پہنچے تو انہیں ایک خفیہ نمبر سے کال موصول ہوئی اور انہیں دھمکیاں دی گئیں اگلے ہی روز جب وہ ڈیوٹی پر گئے تو گھر واپس نہ آئے۔ تھانہ بنی گالا نے مقدمہ درج کرلیاہے۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں