خواتین کرکٹ ٹیم کا ہوٹل بم سے اڑانے کی دھمکیBy / September 21, 2021 Spread the love نیوزی لینڈ خواتین کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ میں دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے، جس میں ہوٹل کو بم سے اڑا دینے کی دھمکی دی گئی ہے۔ دھمکی آمیز پیغام موصول ہونے کے بعد کیوی خواتین کرکٹ ٹیم نے ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا۔ نیوزی لینڈ خواتین ٹیم انگلینڈ کی خواتین ٹیم سے سیریز کے لئے اس وقت انگلینڈ میں موجود ہے، سیریز کا تیسرا میچ منگل کو لیسٹر میں کھیلا جانا ہے۔ دوسری جانب حکام نے دھمکی کو غیر مصدقہ قرار دے دیا تاہم کھلاڑی خوفزدہ ہیں۔