جام پور میں کئی نام نہاد شرفا اور سیاست دان اس دھندے میں ملوث ھے

Spread the love

جام پور تھانہ محمد پور کی حدود میں پارکو پائپ لائن سے تیل چوری کی ایک اور وردات پارکو حکام کی جانب سے تیل چوروں کے خلاف کوئی حکمت عملی نہ ہونے سے غیر قانونی کلپ لگا کر کروڑوں کا تیل چوری ہونے لگا ۔کوٹلہ پہلوان میں پارکو آفس سے جام پور تک پارکو پائپ لائن سے کئی بار تیل چوری ہوتے ہوئے پکڑا گیا۔
جام پور میں کئی نام نہاد شرفا اور سیاست دان اس دھندے میں ملوث ھے جو تیل چوری کی کئی وارداتوں میں نہ صرف ملوث ھے بلکہ کہیں تیل چوری کی ایف آئی آر ھونے کے باوجود آزاد گھوم رھےھیں اور اربوں کی جائیدادوں کے مالک بن گئے
پارکو کی ٹیم کا کہنا ہے کہ گشت کے دوران پارکو کی ٹیم نے پارکو پائپ لائن سے غیر قانونی کلپ لگی تیل چوری کی سرنگ پکڑ لی۔ سرنگ سے کروڑوں روپے مالیت کا تیل چوری ہو رہا تھا سوال یہ ہے کہ یہ تیل کتنا عرصہ سے چوری ہورہا تھا عملہ کی پٹرولنگ اور جدید سسٹم کے باوجود چوری کی سرنگیں کیسے بنائی جاتی ہیں کیا عملہ اور آفیسران چوروں کے ساتھ ملے ہوتے ہیں جو مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کراتے ہیں یا اس نوعیت کا مقدمہ درج کراتے ہیں کہ چور آسانی سے چھوٹ جاتے ہیں۔ راجنپور میں ایرانی تیل اور پارکو کے تیل کا کاروبار کھلے عام ہو رہا ہے مگر متعلقہ ادارے اپنی اپنی ذمہ داریوں سے مبرا نظر آتے ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top