0

بشیر میمن کے انکشافات کی تحقیقات کی جائیں: شہباز شریف

قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف اور مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے انکشافات پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

صدر نون لیگ نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی حقیقت اور احتساب کے نام پر جاری ڈھونگ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے

شہباز شریف نے کہا کہ بشیر میمن کے عمران نیازی کے بارے میں انکشافات انتہائی شرمناک، تشویشناک اور افسوسناک ہیں، یہ فسطائیت اور منتقم مزاجی کی انتہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے ہوشربا انکشافات نے میرے دیرینہ مؤقف کی تصدیق کر دی ہے۔

شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ بشیر میمن کے انکشافات کی تحقیقات کرائی جائیں اور ملوث کرداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ غداری ہے کہ دیدہ و دانستہ اپنے ہی ملک کو افراتفری اور انتشار کا شکار کیا جائے، عمران خان نے 22 کروڑ افراد کے ملک کو اپنی انا، ضد اور انتقامی سوچ و بغض کی بھینٹ چڑھا دیا ہے


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں