0

ایئرپورٹ پر 2 طیارے ٹکرا گئے

امریکا کے شکاگو ایئر پورٹ پر ایک ہی ایئر لائن کے 2 طیاروں کے مابین ٹیکسی کے دوران ٹکراؤ ہوگیا جس سے دونوں طیاروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حکام کے مطابق شکاگو مڈوے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ساؤتھ ویسٹ ایئر لائن کا جہازٹیک آف کے لیے ٹیکسی کر رہا تھا کہ جہاز کا ایک پَر واشنگٹن سے شکاگو پہنچنے والے 289 بوئنگ 737جسٹریشن کے دوسرے بوئنگ 737 کی دم سے ٹکرا گیا۔

یہ حادثہ ٹیکسی وے ’یانکی‘ پر پیش آیا، تصادم کے بعد دونوں پروازوں کے مسافروں کو اتار لیا گیا جبکہ معائنے اور مرمت کے لیے دونوں جہازوں کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں