0

آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے صدارتی آرڈیننس جاری

سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے صدارتی آرڈیننس جاری کر دیا گیا ہے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت الیکشن (دوسرا ترمیمی) آرڈیننس 2021ء جاری کر دیا۔

آرڈیننس میں الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن (1) 94 اور سیکشن 103 میں ترمیم کی گئی ہے۔

سیکشن (1) 94 کے تحت سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے دیا گیا ہے۔

آرڈیننس کے مطابق الیکشن کمیشن عام انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کے قابل بنائے گا۔

الیکشن کمیشن نادرا یا کسی اور اتھارٹی یا ایجنسی کی تکنیکی معاونت سے یہ اقدام کرے گا۔

آرڈیننس کے تحت الیکشن کمیشن عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں خریدنے کا بھی پابند ہوگا۔

آرڈیننس سے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت سے متعلق شق کو بدلا گیا ہے۔

آرڈیننس سے الیکٹرونک ووٹنگ، بائیو میٹرک تصدیقی مشینوں کے لیے پائلٹ منصوبوں کی شقوں کو بدلا گیا ہے۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں