انتظامیہ کی عمران خان کو بلٹ پروف گاڑی میں سفر کرنے کی ہدایت

Spread the love

لاہور انتظامیہ نے عمران خان کو بلٹ پروف گاڑی میں سفر کرنے کی ہدایت کردی۔

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے جلسے کے حوالے سے تحریک انصاف کو ایک اور مراسلہ لکھ دیا۔

مراسلے میں کہا گیا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان بلٹ پروف گاڑی میں سفر کریں، گاڑی کی کھڑکیاں اور چھت مکمل بند ہونی چاہیے۔

امریکی رکنِ کانگریس الہان عمر کی عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات

خط میں مزید کہا گیا کہ خطاب کی جگہ لگائے جانے والے شیشے بھی بلٹ پروف ہونے چاہییں۔

اس سے پہلے مراسلے میں کہا گیا تھا کہ عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرلیں، جلسہ گاہ نہ جائیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top