0

اسرائیلی فوج کی مسجد الاقصیٰ سے ملحقہ صحن میں دوبارہ کارروائی

جنگ بندی کی منظوری کے باوجود اسرائیلی فوج نے جمعہ کو مسجد الاقصیٰ سے ملحقہ صحن میں دوبارہ کارروائی کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی اہلکاروں  نے  فلسطینیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں فائر کی۔ اسرائیلی فورسز کی کارروائی کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اہلکاروں نے صحافیوں پر بھی تشدد کیا ہے۔

مسجد الاقصیٰ میں ہزاروں نمازی جمعہ کے بعد جنگ بندی پر خوشی منا رہے تھے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی کے بعد حماس نے جیت کا اعلان کیا تھا، جس پر غزہ میں جشن منایا گیا۔

غزہ میں 11دن حملے اور خونریزی کے بعد اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی ہوگئی، اسرائیلی حملوں میں 232 فلسطینی شہید اور 1900سے زائد زخمی ہوئے جبکہ حماس کے حملوں میں 12 اسرائیلی بھی مارے گئے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے امریکی دباؤ پر جنگ بندی کا فیصلہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی اور فلسطینی قیادت کی ذمےداری ہے جنگ کے بنیادی اسباب پر غور کے لیے بات چیت کریں۔پاکستان نے بھی اسرائیل اور حماس کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان پر خیر مقدم کیا ہے۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں