بھارت کو جہنم کا گڑھا اور بھارتیوں کو لیپ ٹاپ گینگسٹر قرار

تصویربشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہریت سے متعلق پوسٹ میں بھارت کو جہنم کا گڑھا اور بھارتیوں کو لیپ ٹاپ گینگسٹر قرار دے دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر بھارتی تلملا اٹھے

انتہا پسند بی جے پی حکومت کا  ردِ عمل سامنے آیا، ترجمان صرف اتنا ہی کہہ سکے کہ اس بارے میں کچھ رپورٹس دیکھی ہیں اور بس وہ اتناہی کہیں گے۔ ،

سوشل میڈیا پر بھارتیوں نے مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، منچلوں نے ٹرمپ کے ریمارکس کو زبوں حالی پر درست تبصرہ کہنا شروع کردیا۔

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ توقع نہیں نریندر مودی ٹرمپ کو جواب دینے کی جرات کریں گے، مودی ایک کمزور وزیراعظم ثابت ہوئے ہیں، خمیازہ پورا بھارت بھگت رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *