شہریوں سے سابق گورنر سندھ کا بڑا فراڈ مقدمہ درج کر لیا گیا

Spread the love

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر کیانی اور عمران اسماعیل کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج

اینٹی کرپشن راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سابق وفاقی عامر کیانی اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمے کے مطابق غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی تشہیر کرکے شہریوں سے فراڈ کیا گیا، مقدمے میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک سمیت 10 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن کے مطابق نامزد ملزمان میں عامر کیانی کا بیٹا فہد کیانی بھی شامل ہے جبکہ محکمہ مال کے دو پٹواریوں کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

ملزمان نے موضع ہتھیال میں غیرمنظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر شہریوں سے دھوکا کیا، ہاؤسنگ سوسائٹی کے پاس راولپنڈی ڈولپمنٹ اتھارٹی کا این او سی نہیں ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top