عدالتی کارروائی براہِ راست دکھانے کا فیصلہBy / April 22, 2022 Spread the love اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کورٹ میں عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ کا فیصلہ کر لیا۔ ہائی کورٹ کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ نے چیف جسٹس کی کورٹ میں سسٹم نصب کر دیا۔ ٹرائل کے طور پر آج سے عدالتی کارروائی کو محدود پیمانے پر براہِ راست دکھایا جائے گا۔ ٹرائل کی کامیابی کے بعد ویب سائٹ پر کوئی بھی لائیو عدالتی کارروائی دیکھ سکے گا۔ چیف جسٹس نے لائیو اسٹریمنگ پر ہائی کورٹ رپورٹرز سے تجاویز بھی طلب کر لیں اور اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کو معاونت کی ہدایت کر دی۔ یہ بھی دیکھیں آپ کو پسند آئے گا