فلم کبیر سنگھ نے کونسی بری عادت چھڑوائی؟ شاہد کپور نے بتادیا

Spread the love

بھارتی اداکار شاہد کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی ہٹ فلم کبیر سنگھ نے ان کی سگریٹ نوشی کی بری عادت چھڑوانے میں مدد کی۔ 

فلم کبیر سنگھ میں شاہد کپور نے ایک سرجن کبیر راجدھیر سنگھ کا کردار ادا کیا تھا۔ یہ فلم 2017 کی تیلگو فلم ارجن ریڈی کا ری میک تھی۔

شاہد کپور نے حال ہی میں فلم سے متعلق انکشاف کیا کہ کبیر سنگھ کی عکس بندی کے دوران انہوں نے بہت زیادہ سگریٹ نوشی کی جبکہ فلم میں نبھائے گئے اس کردار کی وجہ سے حقیقی زندگی میں ان کی یہ عادت چھوٹی۔

انہوں نے کہا کہ فلم کی وجہ سے ان میں تبدیلی آئی، لیکن بلآخر یہ تبدیلی آپ کی اپنی روح میں، آپ کے دل میں ہوتی ہے۔

انہوں نے اپنے بچوں کے ساتھ زندگی کے لمحات کو گزارنے کے تجربے سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سگریٹ نوشی کے عادی تھے اور اس عادت کو ختم کرنے میں کبیر سنگھ نے مدد کی۔

ہنسی، مذاق اور قہقہوں کا طوفان: پروگرام: شرارتیں (قسط نمبر 4) میزبان: وقاص چانڈیو

خیال رہے کہ شاہد کپور اس وقت اپنی فلم جرسی کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں جس کی ریلیز دو دن بعد 22 اپریل کو شیڈول ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top