کوہلو: سرکاری عمارت کے قریب دھماکا Posted on March 18, 2022 by بلوچستان کے ضلع کوہلو میں سرکاری عمارت کے قریب دھماکا ہوا ہے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ کوہلو کی تحصیل ماوند کے علاقے نیلی میں قائم بنیادی مرکزِ صحت کی عمارت کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ مشکوک بیگ بھی ملا لیویز حکام کے مطابق عمارت کے قریب سے ایک مشکوک بیگ بھی ملاہے۔ دھماکے کے نتیجے میں عمارت کو جزوی نقصان ہوا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد لیویز فورس کی جانب سے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ تخریب کاروں کا نشانہ مرکزِ صحت تھا خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تخریب کار بنیادی مرکزِ صحت کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ دھماکے کی نوعیت جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے، ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
اردو بلاگ ویڈیو گیلری بھارت نے کرتار پور راہداری سے یاتریوں کو آنے کی اجازت نہیں دی September 21, 2021 0 کرتار پور میں بابا گورو نانک کی 482 ویں برسی جوتی جوت کی 3 روزہ تقریبات کے دوسرے روز بھی یاتریوں کی آمد کا سلسلہ […]
اردو بلاگ اہم خبریں پاکستان مقامی خبریں ویڈیو گیلری شاہد خاقان کی اسپیکر کو جوتا مارنے کی دھمکی April 20, 2021 0 قومی اسمبلی اجلاس کے دوران سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان تلخ کلامی بڑھ گئی، ن لیگی رہنما […]
اردو بلاگ ویڈیو گیلری الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، ہمیں ڈانٹ بھی سکتا ہے September 17, 2021 0 نادرا کے چیئرمین طارق ملک کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، وہ ہمیں ڈانٹتے بھی ہیں تو ڈانٹ سکتے ہیں، یہ ان […]