(سمیعزنیوز) ثاقب نثار کے پاس مجھے ایکسٹینشن دینے کا اختیار ہی نہیں، سابق چیف جج رانا شمیم

Spread the love

گلگت بلتستان سپریم کورٹ کے سابق چیف جج رانا شمیم کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے پاس قانون کے مطابق مجھے ایکسٹینشن دینے کا اختیار ہی نہیں، ثاقب نثارکون ہوتے ہیں مجھے ایکسٹینشن دینے والے؟

 گلگت بلتستان سپریم کورٹ کے سابق چیف جج رانا شمیم نے کہا کہ میں  خبر میں دی گئی تمام باتوں پر قائم ہوں،مجھے ایکسٹینشن مانگنے کی کوئی ضرورت محسوس ہی نہیں ہوئی۔

(سمیعزنیوز) رانا شمیم کا گلہ تھا کہ میں نے آبزرویشن دے کر ان کی توسیع نہیں ہونے دی سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار

انہوں نے بتایا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے سپریم کورٹس، سپریم کورٹ آف پاکستان کے ماتحت نہیں، جی بی اور آزاد کشمیرکے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کو ایکسٹینشن دینا وزیراعظم کا اختیار ہے۔

(سمیعزنیوز)سابق چیف جج رانا شمیم کی انکشافات کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ میں طلب

سابق چیف جج رانا شمیم نے کہا کہ ثاقب نثارکون ہوتے ہیں مجھے ایکسٹینشن دینے والے؟میں نے ثاقب نثار کے گلگت آنے پرکوئی سرکاری خرچ نہیں کیا تھا، ثاقب نثارگلگت میں میرے مہمان تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حلف نامہ کب اور کس کو دیا یہ ابھی نہیں بتاسکتا۔

(سمیعزنیوز) سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا ایم شمیم کے مکمل سنسنی خیز انکشافات

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top