چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے درمیان مشاورت کا امکان ہے، موجودہ چیئرمین نیب جاوید اقبال کا نام بھی نئی تعیناتی کیلئے زیر غور آئیگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزرا کی تجاویز کے بعد چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے میں اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کی نیم رضامندی ظاہر کردی
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی وزرا، معاونین اور مشیران کا اجلاس ہوا، جس میں مختلف ملکی امور اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔