
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کو 6 اکتوبر کو طلب کرلیا۔
ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی اپیلوں سے متعلق سماعت ہوئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ ریفرنس کی سماعت کررہا ہے۔
عدالت کے روبرو ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی اور دیگر پیش ہوئے۔
