
پاکستان شوبز انڈسٹری کی پسندیدہ آن اسکرین جوڑی اداکار فواد خان اور صنم سعید کے بارے میں یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ یہ دونوں ایک بار پھر سےا سکرین پر ساتھ نظر آنے والے ہیں
2012 میں سپر ہٹ ڈرامے ’ زندگی گلزار ہے ‘ سے دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں سے ڈھیروں تعریفیں موصول کرنے والی اس جوڑی کے بارے میں سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ یہ جوڑی اب بھارتی اسٹریمنگ سروس زی فائیو کی ویب سیریز میں ایک ساتھ نظر آئے گی۔
یہ خبریں سوشل میڈیا پر اس وقت گردش کرنے لگیں جب بھارتی فلم ساز وہدایتکار شیلجا کیجریوال نےاپنی انسٹاگرام پوسٹ پر پاکستانی اداکار فواد خان کی تصویر شیئر کی ۔
