2 واقعات، ڈاکو ہلاک، ملزم اور شہری زخمی Posted on September 25, 2021 by کراچی میں 2 مختلف واقعات میں 1 ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک اور فائرنگ کے واقعے میں ایک شہری زخمی ہوا ہے۔ کراچی میں سپر ہائی وے ایوب گوٹھ کے قریب شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا، ملزمان کے 2 ساتھی فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق 4 مسلح ڈاکو مرغی کے بیوپاری سے لوٹ مار کے لیے آئے تھے، بیوپاری نے لائسنس یافتہ پستول سے ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا۔ شہری کی فائرنگ سے 1 ڈکیت ہلاک اور 1 زخمی ہو گیا، جسے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ 2 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ گرفتار اور زخمی ڈاکو کی شناخت نہیں ہو سکی، ڈاکو کی لاش اور گرفتار زخمی ڈکیت کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ادھر ناردرن بائی پاس کے ایم ڈی کٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جسے ریسکیو ادارے کی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 31 سالہ مقصود ولد محمد عمر کے نام سے ہوئی ہے۔
اردو بلاگ ویڈیو گیلری زرداری کی عبوری ضمانت میں توسیع September 21, 2021 0 اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیو یارک پراپرٹی کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت میں 7 اکتوبر تک توسیع کر دی۔ […]
اردو بلاگ اہم خبریں بین الاقوامی ویڈیو گیلری اسرائیلی فوج کی مسجد الاقصیٰ سے ملحقہ صحن میں دوبارہ کارروائی May 21, 2021 0 جنگ بندی کی منظوری کے باوجود اسرائیلی فوج نے جمعہ کو مسجد الاقصیٰ سے ملحقہ صحن میں دوبارہ کارروائی کی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق […]
اردو بلاگ اہم خبریں مقامی خبریں ویڈیو گیلری عمران خان کی امریکی کمپنی سامنے آگئی بھارت میں دفاتر اوربورڈ آف ڈائریکٹرز میں دو بھارتی شامل May 6, 2021 0 سینئر صحافی ڈاکٹر دانش نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی امریکا میں ایک کمپنی سامنے آئی ہے جس کے دو دفاتر […]