چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع Posted on September 24, 2021 by چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع کا کوئی آرڈیننس تیار نہیں: فروغ نسیم وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے لیے آرڈیننس کا کوئی مسودہ تا حال تیار نہیں کیا گیا۔ چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع سے متعلق وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم اپنے ردِعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کے نام کا انتخاب وزیرِ اعظم عمران خان کی صوابدید ہے۔ فروغ نسیم نے کہا ہے کہ سارے معاملے پر وزیرِ اعظم عمران خان کو صرف مشورہ دے سکتا ہوں، وہ جس امیدوار کو مناسب سمجھیں گے، اسی کا انتخاب کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان ایک نہیں بلکہ مزید ناموں پربھی غور کریں گے۔ فروغ نسیم نے مزید کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے سامنے معاملہ 4 سے 5 مرتبہ زیرِ بحث آیا ہے۔ وفاقی وزیرِ قانون کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے چیئرمین نیب کی مدت کا معاملہ واضح ہو جائے گا۔
اردو بلاگ اہم خبریں مقامی خبریں ویڈیو گیلری پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری May 9, 2021 0 کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں الکیشن کمیشن نے پی پی امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ […]
اردو بلاگ ویڈیو گیلری صحافت کسے کہتے ہیں ۔۔۔؟ November 17, 2021 0 صحافت کسے کہتے ہیں ۔۔۔ صحافت عربی زبا ن کا لفظ ھے جو ’صحف‘ سے ماخوذ ہے جس کے لغوی معنی کتاب یا رسالے کے […]
اردو بلاگ اہم خبریں پاکستان مقامی خبریں ویڈیو گیلری خیرپور اولڈ نیشنل ہائی وے پر بس اور وین میں تصادم ، 12افراد جاں بحق، 40زخمی April 21, 2021 0 خیرپور میں اولڈ نیشنل ہائی وے پر بس اور وین میں تصادم کے نتیجے میں12افراد جاں بحق جبکہ 40 شدید زخمی ہو گئے ۔ حادثہ […]