عمر شریف کی بیرون ملک منتقلی، محکمہ صحت سندھ کا وفاقی وزارت خزانہ کو خطBy / September 20, 2021 Spread the love عمرشریف کو علاج کیلئے بیرون ملک منتقل کرنے کیلئے ایئرایمبولنس سے متعلق محکمہ صحت سندھ نے وفاقی وزارت خزانہ کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا کہ ایئر ایمبولنس کو پاکستان آنے کی اجازت دی جائے، ایئر ایمبولنس کیلئے تمام اخراجات سندھ حکومت برداشت کرے گی۔ خط کے متن کے مطابق فضائی حدود اور ایوی ایشن کا معاملہ وفاق کے دائرہ کار میں آتا ہے۔ خط میں یہ بھی کہا گیا کہ ایئرایمبولنس کیلئے معاملات کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں جبکہ ان کی یادداشت بھی خراب ہو گئی ہے۔