ڈیرہ غازی خان: نسل درنسل جرائم میں ملوث لادی گینگ کیخلاف آپریشن جاری اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے

Spread the love

جنوبی پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں لادی گینگ کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔

ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے تمن کھوسہ میں لادی گینگ کےخلاف بارڈر ملٹری پولیس، پنجاب پولیس اور رینجرز کا تیسرے روز بھی آپریشن جاری ہے لیکن لادی گینگ کے سرغنہ اور ارکان کا اب تک سراغ نہیں ملا ہے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق 3 روز قبل ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے تمن کھوسہ میں لادی گینگ نے 3 افراد کو اغواء کر لیا تھا جس کے بعد خیر محمد نامی مغوی کو فائرنگ کر کے اور محمد رمضان کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا تھا۔ اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے تاہم ڈاکوؤں نے آپریشن شروع ہونے کے بعد تیسرے مغوی کو آزاد کر دیا تھا جس کے بعد وہ اپنے گھر پہنچ گیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top