دلی میں لگژری ہوٹل ججوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے کووڈ سینٹر بنادیا گیا

Spread the love

بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں کورونا وبا کی بدترین صورتحال کے باعث دلی حکام نے شہر کا لگژری ہوٹل ججوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے کووڈ سینٹر بنا دیا۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق دلی ہائی کورٹ کی درخواست پر لگژری ہوٹل کے 100 کمروں کو کووڈ سینٹر بنادیا گیا ہے۔ 

نئی دلی سے مقامی حکومت کا کہنا ہے کہ شہر کا بڑا اسپتال لگژری ہوٹل کے کورونا سینٹر کی نگرانی کرے گا۔ 

ادھر نئی دلی سے خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعت کانگریس کے ترجمان جے ویر شیرگل نے حکومتی فیصلے پر تنقید کی ہے۔ کانگریس ترجمان نے کہا کہ حکومتی فیصلہ آئین میں شامل مساوی حقوق کے برخلاف ہے

کانگریس ترجمان نے مزید کہا کہ عدالت خود اس خصوصی برتاؤ کے فیصلے کو مسترد کرے۔

خبرایجنسی کے مطابق دلی حکام اور دلی ہائی کورٹ کے  رجسٹرار دفتر سے خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top