بنگلہ دیشے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کے سامنے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا

Spread the love

بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر چاروکٹوں کے نقصان پر 474 رنز بنالیے ہیں۔

بنگلہ دیش کے بلے باز ٹیسٹ میچ کے پہلے دو دن سری لنکا کے باؤلرز پر حاوی رہے اور ان کے ہر منصوبے کا ناکام بنایا۔کھیل کے پہلے روز بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ جلد ہی گر گئی جب سیف حسن فرنینڈو کی گیند پر آؤٹ ہوگئے مگر اس کے بعد آنے والے تمام بلے بازوں نے کامیابی کے ساتھ سری لنکن باؤلرز کا مقابلہ کیا۔بنگلہ دیش کی جانب سے نجم الحسین 163، مومن الحق 127، تمیم اقبال 90رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس وقت مشفیق الرحیم 43اورلٹن داس 25 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔سری لنکا کی جانب سے فرنینڈو نے دو جبکہ کمارا اور ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بنگلہ دیش دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے سری لنکا میں موجود ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top