معروف عالم دین مولانا وحید الدین خان 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئ

Spread the love

نئی دلی انڈیا سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین مولانا وحید الدین خان علالت کے باعث انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مولانا وحید الدین خان کی عمر 96 برس تھی اور وہ نئی دلی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ انہوں نے پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

مولانا وحیدالدین خان نے اپنی زندگی میں درجنوں کتابیں تصنیف کیں، انہوں نے قرآن کریم کی تفسیر بھی لکھی۔ وہ طویل عرصے تک جمعیت علماء ہند سے بھی وابستہ رہے۔ ان کی علمی خدمات کے باعث بھارتی حکومت نے انہیں دوسرے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ پدما وی بھوشن سے نوازا تھا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top