کراچی میں ہیٹ ویو سینٹر کی وارننگ

Spread the love

کراچی والے تیار ہوجائیں شہر 23 سے 25 اپریل کے دوران گرمی کی لپیٹ میں رہے گا، پارہ 40 ڈگری کو چھوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ہیٹ ویو سینٹر نے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی وارننگ جاری کردی۔

ہیٹ ویو سینٹر کے مطابق 23سے25اپریل کے دوران کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، دن میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ دن کے اوقات میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں، شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان رہے گا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top