شاہ جمال میں پیرنی کے مبینہ تشدد سے 3 سال کی بچی جاں بحق ہو گئی۔

Spread the love

جنوبی پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کے علاقے شاہ جمال میں پیرنی کے مبینہ تشدد سے 3 سال کی بچی جاں بحق ہو گئی۔

پولیس کے مطابق پیرنی کے ہاتھوں بچی کی مبینہ موت پر اس کے والد نے ایف آئی آر درج کر ادی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں پیرنیوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف بچی کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق بچی کی والدہ اور دادی طبیعت خرابی پر بچی کو پیرنیوں کے پاس لے گئیں، پیرنی نے جن نکالنے کا کہہ کر بچی کو ٹانگوں سے پکڑ کر دیوارکی طرف پٹخا۔

ایف آئی آر میں بچی کے والد نے مؤقف کا اظہار کیا ہے کہ پیرنی کے ہاتھوں دیوار پر پٹخے جانے کے باعث بیٹی کی موت واقع ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق بچی کی تدفین کے بعد اس کی قبر کشائی کے لیے درخواست دی جائے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top