جماعت اسلامی نے مہنگی بجلی کے خلاف 12جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا ہے۔
منصورہ میں نیوز کانفرنس کے دوران امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حق دو تحریک کا آغاز کر دیا ہے، حکومت کو ظالمانہ ٹیکس ختم کرنے پر مجبور کردیں گے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اب دھرنے میں بیٹھ کر ہی حکومت سے بات کریں گے