عمرے پر جانے والے مسافر کے احرام کے 3 تولیوں میں بھگو کر جذب کی گئی 5 کلو گرام سے زائد آئس ہیروئن برآمد کر لی۔
ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے
ترجمان کے مطابق مسافر محمد عمران استنبول کے راستے جدہ کے لیے جا رہا تھا۔
ملزم نے احرام کے 3 تولیوں کو ہیروئن کے محلول سے بھگو رکھا تھا۔
اے ایس ایف کے مستعد اور پروفیشل عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران پیشہ ورانہ صلاحیت بروئے کار لا کر 5.448 کلو گرام محلول آئس ہیروئن برآمد کر لی۔
ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔