جنوبی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کی کچہری میں فائرنگ

جنوبی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کی کچہری میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے دوران پیشی پر آیا شخص جاں بحق ہو گیا۔
…..ڈیرہ_غازی_خان انتہائی_افسوسناک
کچہری کی اندر 15 سال کے لڑکے نے پسٹل سے فائرنگ کر کے عبوری ضمانت پر آئے ہوئے ملزم جلال ہتوانی کو قتل اور عبدالرشید کو زخمی کر دیا قتل کرنے والا لڑکا موقع پر گرفتار ۔
ذرائع کے مطابق۔
ملزم یونس نے دیرینہ دشمنی کی بنا پر تین افراد کو گولیاں مار دیں ایک موقع پر جانبحق جبکہ دوسرا ٹیچنگ ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔
فائرنگ سے ایڈیشنل سیشن جج کی گاڑی کا شیشہ بھی ٹوٹ گیا۔
مقتولین کا نام جلال اور رشید بتایا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقتول جلال اور رشید تھانہ کالا کے مقدمہ نمبر 341/23 کی پیشی پر آئے ہوئے تھے پولیس نے ملزم یونس موقع سے گرفتار کر لیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف عمل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *