تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ نے آنکھیں کھولنا شروع کی ہیں جبکہ اُس کو سانس لینے میں مشکلات ہیں۔

تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ جنرل اسپتال میں زیر علاج ہے، رضوانہ کیلئے قائم کئےگئے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر جودت سلیم کا کہنا ہے کہ رضوانہ کو سانس لینے میں مشکلات ہیں، آئی سی یو میں رکھا گیاہے۔

پروفیسر جودت سلیم کے مطابق رضوانہ بدستور آکسیجن پر ہے، اس کے لیے اگلے 48 گھنٹے اہم ہیں، رضوانہ کے سر اور کمر کے زخم مسلسل پٹیاں کرنے سے بھر رہے ہیں۔

پروفیسر نے بتایا کہ رضوانہ کے دونوں بازوؤں کو پلاسٹر کر دیا گیا ہے، فرانزک ٹیم نے رضوانہ کے زخموں کے نمونے حاصل کرلئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فرانزک رپورٹ سےزخم کی نوعیت اورکتنےپرانےہیں پتا چل سکےگا۔

ان کا کہنا ہے کہ خوراک کی کمی اورصحت کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے بھی رضوانہ کی حالت خراب ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *