صوبوں میں الیکشن کروانے کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا کہ پنجاب اور کے پی کے میں الیکشن ہونے کی صورت میں پٹیشن دائر نہیں کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر دونوں اسمبلیوں کے اسپیکرز کی جانب سے پٹیشن تیار کی گئی ہے۔
صوبوں میں الیکشن کروانے کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا کہ پنجاب اور کے پی کے میں الیکشن ہونے کی صورت میں پٹیشن دائر نہیں کی جائے گی۔
سبطین خان نے کہا کہ ایک ہی دن الیکشن کچھ ماہ بعد کروانے کا فیصلہ آیا تو پٹیشن دائر کی جائے گی، الیکشن کچھ ماہ بعد ہوں تو نگراں حکومت رہنے کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے منتخب کردہ ہی حکومت کرنے کا اختیار رکھتے ہیں، پٹیشن میری اور اسپیکر کے پی مشتاق غنی کی جانب سے تیار کی گئی ہے۔