باڑہ میں دودھ لینے گئی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

مجاہد کالونی میں بیٹی سے زیادتی

مویشیوں کے باڑے میں دودھ لینے کیلئے جانے والی 10 سالہ بچی کو اوباش نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، بچی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا، میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی ثابت ہوگئی۔

بورے والا کی نواحی آبادی مجاہد کالونی میں محنت کش کی 10 سالہ معصوم بیٹی گلی میں واقع مویشیوں کے باڑہ میں دودھ لینے گئی تو وہاں موجود باڑے کے ملازم نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور اسے واش روم میں بند کرکے فرار ہوگیا۔

بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی ثابت ہوگئی۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے کارروائی شروع کردی، جس کے بعد مفرور ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *