روجہان مزاری گندم کی اسمگلنگ اور اسسٹنٹ کمشنر روجہان

روجھان

پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں ایک صوبے و ضلع سے دوسرے صوبوں اور اضلاع میں گندم کی نقل و حمل پر پابندی کے تحت ڈپٹی کمشنر راجن پور ڈاکٹر منصور احمد خان رند بلوچ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر روجھان مجاہد عباس نے گندم کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

ذرائع کے مطابق 4 عدد گاڑیاں جن پر گندم کے 3000بیگ لوڈ تھے گاڑیوں کو گندم سمیت قبضہ میں لے کر محکمہ خوراک کے حوالے کر دیا اور ملزمان کے خلاف گندم سمگلنگ کے ایکٹ کے تحت فوری طور پر قانونی کارروائی کرتے ہوئےٖ مقدمہ درج کردیا گیا ذرائع نے بتایا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر روجھا ن مجاہد عباس کا کہنا تھا کہ کسی بھی صورت میں گندم کی سمگلنگ نہیں ہونے دیں گے اور پنجاب حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر راجن پور کی ہدایت کے مطابق سمگلنگ کو ہر صورت میں ناکام بنایا جائے گا کیونکہ قانونی طور پر گندم کو دوسرے صوبوں یا اضلاع میں منتقل کرنا خلاف قانون جرم ہے اسسٹنٹ کمشنر روجھان مجاہد عباس کا کہنا تھا تحصیل روجھان کے ایریاز سریا روڈ، نوزبند گڈو لنک روڈ و دوسرے خفیہ راستوں کی نگرانی کی جا رہی ہے کسی کو بھی گندم کی سمگل کی قطعی اجازت نہیں ہو گی بصورت ديگر احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت سے سخت کارروائی اور گندم ضبط کر لی جائے گی ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز فوڈ سنٹر مرکز عمرکوٹ کے فوڈ انسپکٹر گلفام باجوہ اور مٹ واہ فوڈ سنٹر تحصیل روجھان کے فوڈ انسپکٹر شفیق احمد چوہدری بشمول اسسٹنٹ کمشنر روجھان مجاہد عباس کے ہمراہ انڈس ہائی وے ہر سارا دن سریا روڈ نوز، بند شاہ والی گڈو لنک روڈ پر گندم کی غیر قانونی نقل و حمل کی نگرانی کرتے رہے

،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *